تازہ ترینعلاقائی

لاہور:ریلوے کیشئر ملازمین کی تنخواہوں کی رقم لیکر فرار

لاہور(نمائندہ خصوصی)ریلوے کیشئر علی عمران ریلوے کے چھ سو سے زائد ملازمین کو ان کی ماہانہ تنخواہ ادا کرنے کی بجائے رقم لیکر فرار ہو گیا۔ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیشئر علی عمران 19 ستمبر کو گینگ مینوں کی تنخواہ کی رقم تقریبا 25 لاکھ روپے لیکر لاہور سے گوجرانوالہ اور وزیر آباد کے لئے روانہ ہوا۔20ستمبر کو ریلوے کیشئر نے بتایا کہ اس نے تنخواہ تقسیم کر دی ہے۔لیکن اس نے تنخواہ تقسیم نہ کی۔اور غائب ہو گیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ادھر ریلوے گینگ مینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جلد از جلد تنخواہ ادا کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ بدترین مظالم کا شکار۔۔۔نہتے روہنگیا مسلمان‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker