شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / حکومت کا منی بجٹ کی منظوری کیلئے اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

حکومت کا منی بجٹ کی منظوری کیلئے اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت نے منی بجٹ کی منظوری کیلئے اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اتحادی جماعتوں سے مزید وزراء کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے  مطابق حکومت نے منی بجٹ کی منظوری کیلئے اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اتحادی جماعتوں سے مزید وزراء کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کے  تحت بلوچستان عوامی پارٹی اور مسلم لیگ (ق) سے ایک ایک وزیر لینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔مسلم لیگ (ق) صنعتی پالیسی اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی بحالی کے اقدامات کو اپنے کھاتے میں ڈالے گی۔ (ق) لیگ کی طرف سے مونس الہیٰ کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کا تقاضا کیا گیا، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے  کہ  مونس الہیٰ کو وزارت صنعت دینے پر حکومت کے اندر مخالفت کی  جارہی ہے۔وزیر صنعت کا پنجاب کے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں میں گہرا اثر و رسوخ ہوتا ہے تاہم وزارت صنعت رکھنے سے مسلم لیگ (ق) کا پنجاب میں اثر بڑھے گا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پولیس کے پتنگیں اورڈورفروخت کرنے والے دکانداروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے