تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو کے عوام نے بجٹ 2013 کو عوام دشمن قرار دے دیا

budgetسنجھورو(نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے بدھ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ کو سنجھورو کے عوام نے عوام دشمن بجٹ قرار دے دیا ۔ سروے کے مطابق : سنجھورو کے نوے فیصد عوام کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ پاکستان کی تاریخ کا بد ترین بجٹ ہے جس میں عوام کو رلیف دینے کی بجائے پہلے سے دئے گئے رلیف کو بھی ختم کردیا گیا ہے اور موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔ سنجھورو ٹریڈ یونین کے صدر نے بجٹ کے بارے میں اپنی رائے میں کہا کہ موجودی بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے اور غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر عوام دشمنی کی گئی ہے۔سٹیزن ایکشن کمیٹی کے صدر کے مطابق موجودہ حکومت الیکشن میں کئے گئے اپنے وعدوں سے یکسر مکر گئے ہیں۔ ایکشن کے دوران بڑے بڑے وعدے کئے گئے تھے لیکن اقتدار میں آ کر تمام وعدے بھول گئے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوم دشمن، غریب دشمن اور تعلیم دشمن ہے کیونکہ حکومت نے طلبہ کی کاپیوں اور کتابوں تک کو نہیں بخشا اور ان کی بھی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے اب غریب عوام اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کرنے سے قاصر ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2013-14ء پر بحث جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker