Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / آئندہ مالی سال بجٹ کا حجم 44 کھرب روپے ہوگا

آئندہ مالی سال بجٹ کا حجم 44 کھرب روپے ہوگا

سلام آباد(بیوروچیف) آئندہ مالی سال بجٹ کا حجم چوالیس کھرب روپے ہوگا، جبکہ بجٹ میں محصولات کا مجموعی ہدف تیس کھرب روپے سے زائد مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کابجٹ چوالیس کھرب چھ ارب روپے کا ہوگا، جس میں مجموعی محصولات کا ہدف تیس کھرب تینتیس ارب روپے اور مالیاتی خسارے کا ہدف جی ڈی پی کا چار اعشاریہ دو فیصد مقرر کیا گیا ہے، ساتھ ہی آئندہ مالی سال صوبے ایک سو دس ارب روپے کا فاضل بجٹ پیش کریں گے اور حکومتی سبسڈیز ایک سو بیس ارب روپے تک محدود رہیں گی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حجم اور معاشی اہداف کی منظوری کے لئے چودہ مئی کو قومی مالیاتی کمیشن کا اور اگلے روز قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجموعی محصولات میں ٹیکسوں سے آمدن کا تخمینہ چوبیس کھرب اکیاسی ارب روپے اور نان ٹیکس ریوینیو پانچ سو باون ارب روپے مقرر کیا گیاہے، جبکہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں تئیس کھرب اڑتیس ارب روپے رہیں گی۔ آئندہ بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈولپمنٹ پروگرام کے لئے تین سو پچاس ارب روپے رکھے گئے ہیں اور دفاعی بجٹ کی مالیت آٹھ سو اکسٹھ ارب روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  ہم امن کےلئے بھی اورجنگ کےلئے بھی تیار ہیں: چوہدری نثار