پاکستانتازہ ترین

بجٹ: میک اپ، چائے کی پتی، بنولہ گھی، پنسل ، کاپی، آئل، سیمنٹ سستا

اسلام آباد (بیوروچیف) نئے مالی سال کے بجٹ میں میک اپ کا سامان، چائے کی پتی، بنولہ گھی ، کاغذ، پنسل ، کاپی ، سیاہی، انجن آئل اور سیمنٹ سستا کر دیا گیا جب کہ سریا اور سگریٹ مہنگا ہو گیا ہے۔ مالی سال 13-2012ء کا بجٹ خواتین کیلئے خوشخبری لایا ہے، میک اپ کا سامان اور پرفیوم سستے ہو گئے ہیں۔ اب چائے کی چسکیاں بھی خوب مزے سے لیجئے جناب، سیلز ٹیکس 16 فیصد سے 5 فیصد ہونے سے پتی 50 روپے فی کلو سستی ہو گئی ہے۔ بجٹ میں 94 ادویات کے خام مال پر بھی کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جس سے یہ ادویات سستی ہو جائیں گی۔ مقامی تیار کردہ کاغذ، بنولہ گھی پر سیلز ٹیکس جبکہ پنسل، کاپی، سیاہی پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے اور یہ سب اشیاء بھی سستی ہو گئی ہیں، خاص طور پر بنولہ گھی 10 روپے فی کلو سستا ہوگا۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم ہونے سے انجن آئل 16 روپے فی لیٹر سستا ہو جائے گا۔ تعمیراتی شعبے کے فروغ کیلئے سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 100 روپے فی ٹن کم کر دی گئی ہے جس سے فی بوری کی قیمت 5 روپے کم ہو جائے گی تاہم اسٹیل کے کارخانوں کیلئے بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 8 روپے فی یونٹ کر دی گئی ہے جس سے سریا 2 ہزار روپے فی ٹن مہنگا ہو کر 67 ہزار روپے ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:تاوان کی رقم لینےکےباوجود اغوابرائےتاوان کےملزموں نےسات سالہ بچے کوقتل دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker