پاکستانتازہ ترین

سرکاری ملازمین اورپنشنرزکو20 فیصدایڈہاک ریلیف الاؤنس کااعلان

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دینے کیلئے آئندہ مالی سال کے دوران تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر خزانہ نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران کیا۔ انہوں نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دینے کیلئے جمہوری حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چار سال کے دوران ان کی تنخواہوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے گا جو موجودہ حکومت کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مسلسل پانچویں بار اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بی جے پی کا پاکستان کے ٹکڑے کرنا محض دیوانے کا خواب ہے: چودھری نثار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker