پاکستانتازہ ترین

لاہور: زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے2مزدور جاں بحق

lahoreلاہور(مانیٹرینگ سیل) کے علاقے نشتر کانونی میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ متعدد مزدور زخمی ہوگئے ۔ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر واقع نشتر کالونی میں زیر تعمیر دو منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے ۔ فوری طور پر امدادی ٹیموں کے رضا کار پہنچ گئے اور ملبے تلے دبے دو مزدوروں کی لاشیں اور آٹھ زخمیوں کو نکالا گیا ۔ مرنے والے مزدوروں کے نام صفدر اور طارق ہیں جن کی لاشیں جنرل اسپتال منتقل کی گئیں ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا کہ خدشہ ہے کہ مزید آٹھ سے دس مزدرو ملبے تلے دبے ہیں ،جنہیں نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت کی تعمیر میں مروجہ اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے عمارت زمین بوس ہوئی تھانہ نشتر کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات ہونگی جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے عبداللطیف عرف بھپی اور ہمت علی عرف افتخار ڈکیت ہلاک . پولیس زرائع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker