پاکستانتازہ ترین

بنوں: جیل پر شدت پسندوں کا حملہ، 384قیدی فرارہوئے،ایس پی او

بنوں(نمائندہ خصوصی) بنوں سینٹرل جیل سے 384 قیدی فرار ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں راکٹوں اور دستی بموں سے اچانک حملہ کردیا اور بارودی مواد سے جیل کی حفاظتی دیوار کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ فائرنگ کرکے بیرکوں کے تالے بھی توڑ دیے ۔ایس پی او صاحب جان کے مطابق جیل میں 944 قیدی تھے جن میں سے 384 قیدی فرار ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ سے درجنوں قیدی اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے 6 بیرکوں کو نشانہ بنایا،جیل سے فرار ہونے والوں میں غیرملکی شدت پسند اور سنگین مقدمات میں ملوث قیدی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرویزمشرف حملہ کیس میں ملوث قیدی عدنان رشید بھی فرار ہونے والوں میں شامل ہے۔ پولیس نے بنوں جیل سے فرار ہونے والے 10قیدی گرفتار کرلیے ہیں۔ فوج اور ایف سی نے علاقے کوگھیرے میں لے لیاہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے قیدیوں اور اہلکاروں کوبنوں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل:واپڈا اور سوئی گیس محکموں کی من مانیاں،عوام کو ذلیل و رسوا کرنے لگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker