تازہ ترینعلاقائی

برمامیں مسلمانوں کاقتل عام اقوام متحدہ اوریورپی طاقتوں کےمنہ پرطمانچہ ہے

چونیاں ﴿تحصیل رپورٹر﴾ برما میں مسلمانوں کا قتل عام اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے چیمپئن امریکہ اور یورپی طاقتوں کے منہ طمانچہ ہے۔جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمور کے نام عیسائی ملک بنوانے والے برما کے مسلمانوں کی خون کی ہولی پر کیونکہ خاموس ہیں۔ اس سے ان کے دہرے معیار کا پتہ چلتا ہے۔ پوری دنیا میں مسلم خون کی کوئی قیمت نہیں ہے۔اگر یہی قتل عام کسی مسلم ملک میں ہوتا تو نام نہاد مغربی طاقتیں پوری دنیا سر پر اٹھا لیتیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور سابقہ ناظم صوفی محمد حنیف نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا آج مسلم حکمران اپنے اپنے مفادات کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں اور مسلم امہ میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ ظالم کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ مسلم حکمرانوں کو چاہیئے کہ سلامتی کونسل اور اسلامی کانفرنس کا ہنگامی اجلاس بلا کر برمی حکومت کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ نیم حکیم خطرہ جا ں ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker