پاکستانتازہ ترین

برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی (مانیٹرنگ  سیل)  جماعت اسلامی  کے  زیر اہتمام  برما  میں  مسلمانوں  کے  ہونے والے قتل عام پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین کی حکمرانوں کی خاموشی پر امریکہ اور پاکستانی حکمرانوں کے خلاف شدید نعریبازی کی۔ کراچی میں گرومندر پر واقعہ بنوری ٹاؤن مسجد میں نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے برما میں مسلمانوں پر ہونیو الے ظلم و ستم ،قتل و غارت پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ پاکستانی حکمران برما کے سفیر کو بلا کر پاکستانی مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کریں پاکستان کے مندوب یونائٹیڈ نیشن میں برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر آواز اٹھائیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی نصر اللہ شجیع نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں برما میں مسلمانون کے قتل عام پر کیوں خاموش ہے اگر حکومت نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس نہ لیا تو پاکستان کے مسلمان اٹھ کھڑے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button