تازہ ترینعلاقائی

شیرانی کے قریب کوچ کھائی میں جا گری، 19 مسافر جاں بحق

شیرانی(نمائندہ خصوصی)شیرانی کے قریب کوچ کھائی میں جا گری، 19 مسافر جاں بحق، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے19 افراد جاں بحق،12 زخمی ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو ژوب اور مغل کوٹ منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی،حادثہ خیبرپختونخوا کی حدود کے قریب پیش آیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس بارش کے باعث سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button