تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ:بس ٹائم کی موٹرسائیکل سے ٹکر،عورت موقع پرجاںبحق بیٹا زخمی

شورکوٹ شہر(تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ملتان سے فیصل آباد برات لے کر جانے والا اے سی ٹائم gtk 4533نے شورکوٹ صابر چوک کے نزدیک سامنے جاتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار عورت موقع پر جان بحق ہو گئی اور اسکا گیارہ سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا جبکہ عورت کے خاوند کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔جاں بحق ہونے والی عورت کا نام زینب بی بی اور خاوند کا نام مقبول حسین ہے جبکہ بیٹے کا نام محمد رمضان ہے۔ خاندان کا تعلق بستی مانک تحصیل میاں چنوں سے ہے اور قوم ہراج بتائی گئی ہے۔پولیس نے لاش سول ہسپتال شورکوٹ میں پہنچا دی اور اے سی ٹائم کو پکڑ کر تھانہ میں بند کر دیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایران : مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 31 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker