پاکستانتازہ ترین

مستونگ میں زائرین کی بس پر ایک اور بم حملہ 3 افرادہلاک،6 زخمی

مستونگ (مانیٹرنگ سیلٰ) مستونگ میں زائرین کی بس پر ایک اور بم حملہ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ بس کی حفاظت پر معمور لیویز کی گاڑی دھماکے کی زد میں آنے سے تین اہلکار بھی زخمی ہوگئے،لیویز ذرائع کے مطابق دو مسافر بسیں زائرین کو تفتان سے لے کر کوئٹہ آرہی تھیں کہ مستونگ کے علاقے گنجہ ڈوری میں کراچی،کوئٹہ قومی شاہراہ پر اچانک زور دار دھماکہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں ایک بس اس کی زد آکر تباہ ہوگئی،دھماکے کے نتیجے میں بس میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے،دھماکے سے مسافر بس کی حفاظت پر معمور لیویز فورس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا اور تین اہلکار زخمی ہوگئے،تاہم دوسری بس کو اس کا ڈرائیور وہاں سے بحفاظت نکال کر لے جانے میں کامیاب ہوگیا،دوسری جانب دھماکے کے بعد مستونگ کی ضلعی انتظامیہ اورلیویز موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو کا کام شروع کردیاگیا، زخمیوں کو پہلے مستونگ اور بعد میں کوئٹہ منتقل کردیاگیا،ڈپٹی کمشنر مستونگ شاہ عرفان غرشین نے زائرین کی بس پر خود کش حملے کا بھی امکان ظاہر کیاہے، دریں اثناء مستونگ میں بس پر بم حملے کی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، ہزارہ قبائل کے سردار سعادت ہزارہ، ایم کیو ایم کوئٹہ زون سمیت مختلف جماعتوں نے شدید مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر گذشتہ چار ماہ کے دوران زائرین کی بسوں پریہ تیسرا جبکہ مستونگ کے علاقے میں یہ دوسرا حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  فقیروالی:ٹرانسپوٹروں کی بےضمیری،طالبات کوسفرکرنےمیں مشکلات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker