تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:تیررفتار بس الٹ گئی، 25 افراد زخمی ،4 کی حالت تشویشناک

بہاولنگر ﴿ڈسٹرکٹ رپورٹر﴾ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر، چشتیاں روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب بہاول نگر سے ہارون آباد جانے والی مسافر بس تیز رفتاری میں اوور ٹیک کرتے ہوئے ڈرائیور کی غفلت سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار خواتین ،بچوں سمیت پچیس مسافر زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںزخمیوںکو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کردیا چار زخمیوں کی حالت تشوشناک بتائی جاتی ہے ذرائع کے مطا بق بس میں چالیس سے زائد مسافر سوار تھے جو اپنے پیاروں سے عید ملنے کیلئے جارہے تھے اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاوروائی شروع کر دی

یہ بھی پڑھیں  آل پرائیویٹ سکولز آرگنائزیشن پاکستان نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے خلاف لانگ مارچ کی دھمکی دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker