تازہ ترینعلاقائی

فقیروالی:ٹرانسپوٹروں کی بےضمیری،طالبات کوسفرکرنےمیں مشکلات

فقیروالی ﴿نامہ نگار ﴾ ٹرانسپوٹروں کی بے ضمیری سے طالبات کو بس میں سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہونے لگا سفر کے لئے طالبات خوار ہونے لگیں فقیر والی بس اسٹینڈپر طالبات کھڑی رہتی ہیں اور گاڑیوں کا عملہ دوسری سواریوں کو سوار کروانے مصروف رہتاہے جبکہ حصول تعلیم کے لئے دور دراز سے آنے والی طالبات کو صبح اور چھٹی کے ٹائم اٹھانے سے کترانے لگے جس سے طالبات کا تعلیمی نقصان ہونے لگاطالبات کا کہنا ہے کہ اخلاقی طور پر نہایت باعث شرم عمل ہے کہ قوم کی بچیاں کھڑی رہیں اور ٹرانسپورٹر چند روپوں کی خاطر انہیں خوار ہونے کے لئے چھوڑدیں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کے اس رویہ کی وجہ سے بہت ساری طالبات زیور تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتی ہیں اگر ٹرانسپورٹروں نے یہی رویہ رکھا تو دور دراز گائوں سے آنے ولی طالبات کا مستقبل برباد ہو جائے گا مذید انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت خصوصا طالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرے تاکہ کوئی بچی زیور تعلیم سے محروم نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:تیل کی قیمتوں میں کمی پرعوام کا حکومت کوخراج تحسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker