تازہ ترینعلاقائی

بہاول نگر:وزیراعلیٰ پنجاب 22دسمبرکوخواتین کےمسائل کے حل کے لیے پالیسی کااعلان کریں گے

بہاول نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بائیس دسمبرکوخواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی پالیسی کا اعلان کریں گے ۔ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر صدر بہاول نگر محمدصفدرورک نے ورکنگ خواتین کے قومی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھرمیں ورکنگ خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کا انعقاد تحصیل کونسل ہال میں منعقد ہوئی تقریب میں کالج لیکچرار رابعہ حنیف مہمان خصوصی تھیں جبکہ محکمہ تعلیم ‘ ہیلتھ ‘سوشل ویلفئر ‘سپیشل ایجوکیشن کی ورکنگ وومن کی بڑی تعداد بھی سیمینار میں شریک تھیں مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ خواتین قومی آبادی کا باون فیصد اور فعال حصہ ہے اور مختلف شعبہ جات میں انکی صلاحیت ‘قابلیت اور اعلیٰ صلاحیت کا اعتراف کیاجانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کی پالیسیوں پر عمل پیراہے یہی وجہ ہے کہ ملازمتوں پارلیمان اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں انکو موثرنمائندگی دی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:سابق ایس ایس پی پولیس اور سابق مجسٹریٹ کی والدہ قضائے الہی سے وفات پاگئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker