
ساہیوال (بیورو رپورٹ / متین صمدانی سے) زیڈ یو ساہیوال کیمپس کو بہت جلد باقاعدہ یونیورسٹی آف ساہیوال کا درجہ دے دیا جائے گا یونیورسٹی آف ساہیوال کے باقاعدہ آغاز کے لیے بہت جلد وائس چانسلر کا تقرر کیا جا رہا ہیکمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ بی زیڈ یو ساہیوال کیمپس کو بہت جلد باقاعدہ یونیورسٹی آف ساہیوال کا درجہ دے دیا جائے گایونیورسٹی آف ساہیوال کے باقاعدہ آغاز کے لیے بہت جلد وائس چانسلر کا تقرر کیا جا رہا ہے جس کے بعد بی زیڈ یو کیمپس کو باقاعدہ مکمل یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گایونیورسٹی کے قیام سے علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے لیے مواقع پیدا ہوں گے اور مزید تعلیمی شعبوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گابی زیڈ یو کیمپس کے دورے کے دوران ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایاجس میں ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس اور کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر معید احمد کے علاوہ دوسرے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ نئی کلاسز شروع ہونے سے پہلے سیکورٹی کے تمام انتطامات مکمل کریں متعلقہ حکام کو کامسیٹ یونیورسٹی اور اوکاڑہ یونیورسٹی کی سیکورٹی بھی فوری طور پر چیک کرنے کا حکم دیااجلاس میں ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر معید احمد نے بتایا کہ کیمپس میں 3 ہزار کے قریب طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں کیمپس کی مجموعی آمدن ساڑھے 6 کروڑ روپے سالانہ جبکہ اخراجات 10 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہیں