تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

زیر سمندر کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

اطلاعات  کے مطابق الیگز ینڈریا  کے قریب  عالمی  مواصلاتی   رابطے  کے  لیے  استعمال  کی  جانے  والی  زیر سمندر کیبل SEMEWE4 کٹنے کے باعث پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مختلف انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نےپاک نیوز لائیو کو آگاہ کیا ہے کہ کیبل کٹنے کی وجہ صارفین کو انٹرنیٹ کے استعمال میں دشواری پیش آرہی ہے اور انکی انٹرنیٹ سپیڈ کم ہوگئی ہے۔ذراع کے مطابق یہ کیبل پاکستانی وقت کے مطابق 12بج کر 4 منٹ پر کٹی، جسکی وجہ سے صارفین بہت سی ویب سائیٹس نہیں کھول پارہے یا انکی سپیڈ انتہائی کم ہوگئی ہے۔انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ابھی اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کہ سروس کب تک بحال ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق یہ کیبل گذشتہ ماہ بھی خرابی کاشکار ہوئی تھی لیکن اسکی خرابی اسی دن دور کر دی گئ تھی۔SMW4 کیبل 12 ممالک ، پاکستان ، انڈونیشیا ، سنگاپور ،ملائشیا، بنگلہ دیش ، بھارت، سری لنکا، متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، مصر ، اٹلی اور فرانس کا انٹرنیٹ سروس فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکمرانوں کے کرنے کے کام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker