پاکستانتازہ ترین

لاہور:شیشہ کیفوں میں لڑکیوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ

cafeلاہور(نمائندہ خصوصی) نشہ کا رحجان لاہور میں بڑھتا جا رہا ہے شراب چرس ہیروین انجکشن گولیاں اور نسوار کی سپلائی کا ڈیمانڈ کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ لاہور میں شیشہ کیفوں میں لڑکیوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ لمحہ فکریہ تھا شیشوں کیفوں کے متعلق میری رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کا حصہ بنی جس پر مجھے فخر ہے پاکستان میں اس وقت90لاکھ لوگ نشہ کر رہے ہیں۔ یہ بات کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے جناح ڈگری کالج برائے خواتین میں یوتھ کونسل برائے انسداد منشیات کے تعاون سے منعقدہ لاہور کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم کے موقع پر اپنے خصوصی لیکچر میں کہی ۔ مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی کرن ڈار ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عمر سہیل تھے۔ صدارت پرنسپل طاہرہ سکندر نے کی اس موقع پر بشریٰ آصف حریہ رفیق اور شعبہ نفسیات کی سربراہ نے بھی خطاب کیا ۔ سید ذوالفقار نے کہا کہ مردوں کی نسبت عورت بہتر طریقے سے پیغام پہنچا سکتی ہیں۔ عورتوں میں نشہ کی علت کا بڑھنا ہمارے مشترکہ خاندانی نظام میں توڑ پھوڑ کی نشانی ہے۔ صوبائی اسمبلی کی رکن کرن ڈار نے کہا کہ جس طرح عوام نے ڈینگی کے خلاف حکومت کا ساتھ دیا ہے ضروری ہے کہ وہ نشہ کے خلاف بھی آگے آئیں ۔ ڈپٹی سیکرٹری عمرسہیل نے کہا کہ لاہور کو منشیات کو پاک کرنے کے لئے دس تعلیمی اداروں میں غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے مہم چلائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈان لیکس ،طارق فاطمی اور راؤ تحسین ذمے دار قرار، وزیراعظم کی دونوں کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker