پاکستان

نیٹوسپلائی:امریکی سفیرنئی تجاویزلےکرپاکستان واپس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)امریکی سفیرکیمرون منٹر نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے اپنا ین ہفتوں پرمحیط طویل دورہ امریکہ مکمل کرکے نئی امریکی تجاویز کے ساتھ پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ دورہ کے دوران امریکی سفیر نے اعلی امریکی حکام سے ملاقاتیں کی۔امریکی سفیر نے دورہ امریکہ سے قبل نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کے ممبران سے خصوصی ملاقاتیں کی تھی جس کے بعد وہ امریکہ روانہ ہوئے تھے۔ کیمرون منٹر نے اعلی امریکی حکام سے ملاقاتوں میں پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات بھی زیر بحث لائیں،جہاں طویل مشاورت کے بعد نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے نئی امریکی تجاویز مرتب کی گئی۔کیمرون منٹر نئی امریکی تجاویز کا پیکج مکمل ہونے کے بعد آج وطن واپس پہنچے ہیں اور ان کی جانب سے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقاتوں کے لیے باقاعدہ درخواست بھی بھیج دی گئی ہے جس میں وہ نئی امریکی تجاویز کا پیکج پیش کریں گے۔ کیمرون منٹر کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیف آف مشن رچرڈ ہاگلیڈ امریکی سفارتخانے کے معاملات دیکھتے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  شفاف انتخابات کرانا اولین ترجیح ہے، نگران وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker