تازہ ترینعلاقائی

روزے کو ٹھنڈا کرنے والا نوجوان خود ساری عمر کے لیے ٹھنڈا ہو گیا

canalجاتلاں (مانیٹرنگ سیل) روزے کو ٹھنڈا کرنے والا نوجوان خود ساری عمر کے لیے ٹھنڈا ہو گیا 22سالہ نور اسلم ساکن چاہ موچیاں اپنے دوستوں کے ہمراہ نہر میں نہانے کے لیے گیا مگر واپس نہ آسکا غوطہ خوروں کی ٹیم بھی تلاش کرنے میں ناکام نور اسلم کے والدین اور عزیز اقارب پر غشی کے دورے تفصیلات کے مطابق چاہ موچیاں کا رہاشی 22سالہ نور اسلم گرمی کی شدت کو ختم کرنے کے لیے اپنے دوستوں کے ہمراہ جاتلاں ہیڈ پر نہر میں نہانے کے لیے آیا اور نہر میں چھلانگ لگائی اور بے رحم لہروں نے نور اسلم کی زندگی کا خاتمہ کر دیا موقع پر موجودہ افراد کی بھر پور کوشش بھی نوجوان کو نہ بچا سکی نوجوان نور اسلم کی موت کی خبر سن کر عوام علاقہ کا جم غفیر جمع ہو گیا کافی جدوجہد کے باوجود بھی نور اسلم کی ڈیڈ باڈی پانی سے نہ مل سکی غوطہ خوروں کی ٹیم بھی ڈیڈ باڈی کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ادھر علاقے کی معروف سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے حکومت آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ میرپور سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ نہر میں نہانے پر پاپندی عائد کی جائے کیونکہ اس سے قبل بھی کہیں ماوں کے بچے نہر کی نظر ہو چکے ہیں گرمی کے موسم میں سیکٹروں کی تعداد میں نوجوان نہر کے پلوں سے چھلانگیں لگاتے ہیں جس کی وجہ سے کہیں نوجوان اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں ضلعی انتظامیہ میرپور کے اعلی حکام مصروفیات سے وقت نکال کر نہر میں نہانے پر سختی سے پاپندی عائد کریں

یہ بھی پڑھیں  عمران خان نے غیر ملکی کھلاڑیوں کوپھٹیچر قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker