تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد:فوجی جوانوں کی سلامتی،ایئرلائن حادثے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کیلئے شمعیں روشن کی گئیں

فیصل آباد ﴿بیورورپوٹ﴾زرعی یونیورسٹی کی سوسائٹی آف ینگ ایگرانومسٹ‘ ایگریرین سوسائٹی اور سوائل سائنس سوسائٹی کے اشتراک سے سیاچن گیاری سیکٹر میں برفانی تودے میں دبنے والے پاک فوج کے جوانوں کی سلامتی اور بوجھا ایئر لائن کے حادثہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت و بلندی درجات اور لواحقین کیلئے ہمت اور صبر کیلئے ایک دعائیہ تقریب یونیورسٹی کے اقبال آڈیٹوریم کے سامنے منعقد ہوئی۔ تقریب میں برف تلے دبے فوجی جوانوں کی سلامتی اور ایئرلائن حادثے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کیلئے شمعیں روشن کی گئیں ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں ﴿ستارۂ امتیاز﴾ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شمع روشن کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم بڑی باہمت ‘ باصلاحیت اور غیور قوم ہے لیکن حادثے کے بعد سانحات نے اسے افسردہ کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتیوں کے حوالے سے دنیا کے کسی بھی ملک کے شہریوں سے کم نہیں لہٰذاہمیں مایوسی کی بجائے بڑی ہوش مندی اور حوصلے کے ساتھ آزمائشی لمحات سے آگے نکلتے ہوئے 10کروڑ نوجوانوں کو اُمید دینے کے ساتھ ساتھ انہیں تعمیری سرگرمیوں میں مشغول کرنا ہے ۔ تقریب میں کلیہ زراعت کے ڈین پروفیسرڈاکٹر محمد اشفاق‘ چیئرمین شعبہ ایگرانومی ڈاکٹر اصغر علی‘ پرنسپل آفیسر پی آر پی ڈاکٹر محمد جلال عارف و دیگر نے بھی شرکت کی،دعائیہ تقریب کی نقابت شعبہ ایگرانومی کے نوجوان اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق واحد نے انجام دیئے ۔

یہ بھی پڑھیں  حکیم اللہ مسعود سے اتنی ہمدردی کیوں ؟

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker