پاکستانتازہ ترین

کیپیٹل ٹی وی کے ملازمین انتہائی مشکل میں

لاہور(سٹاف رپورٹر)کیپیٹل ٹی وی کے ملازمین تنخواہ نہ ملنے پر انتہائی مشکل کا شکار ہیں ۔ مالکان تو درکنار اب ایگزیکٹو پروڈیوسر سجاد بھٹی اور کنٹرولر نیوز نوشاد بھی ملازمین کا حق مارنے میں پیش پیش ۔ تنخواہ مانگنے پر نوشاد اور سجاد بھٹی نے تمام ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکی دی اور دو ٹوک الفاظ میں انہیں کہا کہ اگر ملازمین کو تنخواہ کا مسئلہ ہے تو وہ مالک کے پاس جائیں ۔ جس پر کیپیٹل ٹی وی کے ملازمین گزشتہ دو روز سے ہڑتال پر ہیں گزشتہ شام پوری شفٹ نہ صرف آف نہیں گئی بلکہ نوشاداور سجاد بھٹی کی جانب سے لالی پاک دینے کی تمام کوششوں کو مٹی میں ملادیں ۔ جس پرایچ آر کی جانب سے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جا رہی یں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کیپیٹل ٹی کے ملازمین ستمبر کی نہیں بلکہ جولائی کی تنخواہ مانگ رہے ہیں ۔ ظلم کی انتہا دیکھیں کہ وہ ملازمین کو 2013سے کیپیٹل ٹی وی میں ان کی ایک تنخواہ ’’نومبر 2013‘‘بھی ابھی تک نہیں دی گئی ۔ اس طرح پرانے ملازمین کی 4تنخواہ ادارے کی طرف واجب الادا ہیں ۔یہاں میں آر آئی یو جے اور پریس کلب اور دیگر صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ کیپیٹل ٹی وی کے ملازمین کو ساتھ دیں

یہ بھی پڑھیں  چیمپئینز لیگ : آج لاہور لائنز اورکولکتہ نائٹ رائیڈرز کےدرمیان میچ ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker