پاکستانتازہ ترین

اٹک:بڈھ بیر ائیر بیس حملہ،نعرے تکبیرکی گونج میں شہید کیپٹن اسفندیارکی تدفین

اٹک(مانیٹرنگ سیل) پشاور ائیر بیس حملہ میں شہید ہونے والے کیپٹن اسفندیارکی نمازجنازہ اٹک میں اداکردی گئی،نمازجنازہ میں سول اورفوجی حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ سانحہ بڈھ بیر کے شہید کیپٹن اسفندیار بخاری کی میت مرکزی عیدگاہ اٹک لائی گئی، جہاں شہید کے استقبال کے لئے ہزاروں کی تعداد میں شہری موجود تھے۔ شہید اسفند یار بخاری کی تدفین میں شرکت کیلئے ان کے بڑے بھائی شہریار بخاری انگلینڈ سے اٹک پہنچے،جبکہ فکسڈ آرمڈ فورسز کا خصوصی دستہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے  گوجرانوالہ سے اٹک آیا۔ اس کے علاوہ گیارہ ایف ایف رجمنٹ کے چاق و چوبند دستے نے  شہید اسفند یار کے جسد خاکی کو سلامی دی۔ شہید کی نماز جنازہ میں وفاقی وزراء سمیت  عسکری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تدفین کے وقت پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران اور مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ کپ وارم اپ :آسٹریلیا نےبھارت کو106رنز سے ہرادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker