علاقائی

پھولنگر:لاکھوں روپے کی گاڑی آگ لگنے سے پر اسرار طور پر جل کر راکھ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ لاکھوں روپے کی گاڑی آگ لگنے سے پر اسرار طور پر جل کر راکھ ہو گئی ، سوار معجزانہ طور پر بچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں دینا ناتھ کا رہائشی ڈرائیور ملک خلیل احمد اپنی کار نسان سنی نمبر465AASپر اپنے گھر ملتان روڈ پر جا رہا تھا کہ جب وہ اڈا سرائے چھینبہ پہنچا تو اچانک ایک دھماکہ ہوا اور گاڑی کو آ گ لگ گئی ۔ ڈرائیور اور اسکا ساتھی دروزے کھول کر گاڑی سے باہر آگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے اور ملتان روڈ پر ٹریفک بلاک ہو گئی ۔مدد کے لئے لوگوں نے مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی مگر میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو میں فائر برگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی آ گ بجھانے نہ آیا ۔لوگوں نے اپنی مدد آ پ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ نہ بجھ سکی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں روپے کی گاڑی کوئلہ بن گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:بجلی چورملک و قوم کامجرم ہے ہرگزرعائت نہیں برتیں گے،ایس ڈی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker