علاقائی

لاہور:کالے شیشے، گرین نمبرپلیٹس کااستعمال کرنے والوں کیخلاف مہم جاری،سرفرازاحمدفلکی

لاہور﴿نامہ نگار﴾چیف ٹریفک آفیسر لاہور سرفراز احمد فلکی نے کہاکہ غیر قانونی طور پر نیلی لائٹ اور گرین نمبر پلیٹس،کالے شیشے ،غیرنمونہ اوربغیر نمبر پلیٹس والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کیخلاف مہم کامیابی سے جاری ہے،جاری مہم کے دوران اب تک 1047کالے شیشوں،غیر قانونی طور پرنیلی لائٹ لگانے پر4، گرین نمبر پلیٹ والی21جبکہ بغیر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کا استعمال کرنے والی 1741 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی ، انہوں نے سیکٹر انچارجز اور پٹرولنگ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھیں،ایسی گاڑیوں کیخلاف کاروائی نہ کرنے والے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی، سرفراز احمد فلکی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام کرنا محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ:ڈی پی او کی ہدایت پرغیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker