ڈنگہ ﴿نامہ نگار﴾ ڈنگہ کے نواح میں کار بے قابو ہوکر نہر میں گر گئی ماں دو بیٹوں سمیت جاں بحق ایک بچی اور بھائی بچ گئے ۔ فسیلات کے نواحی گائوں بھائو رشید پور کی رہائشی زرینہ اپنی تین بیٹیوں سترہ سالہ نفیسہ ، چودہ سالہ کومل اور نو سالہ نائلہ کے ساتھ اپنی بھائی کار ڈرائیور فتح خان کے ساتھ کار نمبر سی آر ٹی 83 پر اپنے میکے امرہ خورد آرہی تھی کہ نہر اپر جہلم پڑوسی پر اونٹ کو بچاتے ہوئے ان کی کار بے قابو ہوکر نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں زرینہ اس کی دو بیٹیاں ، سترہ سالہ نفیسہ اور نو سالہ نائلہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ کار ڈرائیور فتح خان اور چودہ سالہ بیٹی کومل زندہ بچ گئے اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں اور کار کو باہر نکالا ۔