تازہ ترینعلاقائی

لاہور میں کار نالے میں جاگری، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور میں گاڑی بے قابو ہوکر نالے میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔گاڑی کا حادثہ ظفر علی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب کارسوار افراد ایک موٹرسائیکل کو اوور ٹیک کررہے تھے۔نالے کی حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی نالے میں جاگری اور چاروں افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے ایک شخص اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button