تازہ ترینعلاقائی

لاہور:کالے شیشوں والی، خراب نمبرپلیٹس، بغیرنمبرپلیٹ گاڑیوں کیخلاف کارروائی

لاہور﴿نمائندہ خصوصی﴾سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی مشکوک نمبر پلیٹس، بغیر رجسٹریشن اور کالے شیشوں والی گاڑیو ں کیخلاف بلاامتیازمہم جاری ہے۔راوںماہ کے پہلے ہفتے کے دوران رنگدار شیشوں والی109 ، مشکوک اور خراب نمبر پلیٹس والی122 ،اپلائیڈ فار اور بغیر نمبر پلیٹ308گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی کی گئی ، شہری پریشانی سے بچنے کیلئے ا پنی گاڑی اور موٹر سائیکل پر درست اور واضح نمبر پلیٹس لگائیں۔ٹریفک وارڈنز ایسی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںکیخلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ انھیں ٹریفک قوانین کی پا سداری کرنے بارے ایجوکیٹ بھی کر رہے ہیں۔مشکوک اورخراب نمبر پلیٹس،اپلائیڈ فار اوربغیر نمبرپلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔شہری محفوظ سفر کیلئے گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیو نگ لائسنس ہمراہ رکھیں اورمنظم ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔

یہ بھی پڑھیں  قومی کرکٹ ٹیم آج رات نیوزی لینڈ روانہ ہوں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker