علاقائی

پشین:پولیس لائن میں زوردارکاربم دھماکہ‘تین افرادزخمی‘عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین ﴾پولیس لائن میں زور دارکار بم دھماکہ‘تین افرادزخمی‘عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائن کا نسٹیبلوں کے رہائشی ہال جن میں 22افراد رہائش رکھتے ہیں جس میں سے 19افراد ڈیوٹی پر تھے کے قریب گاڑی نمبرایم این ایچ5086آکر کھڑی ہوگئی کہ چند لمحے بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا جسکی آواز دور دور تک سنی گئی ۔دھماکے میں ہیڈکانسٹیبل علی شاہ کانسٹیبل محمد زکریا اور کانسٹیبل عبدالقدیر زخمی ہوگئے دھماکے سے آس پاس کے عمارتوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ۔پولیس نے ہونیوالے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر چیکنگ سخت کردی۔

یہ بھی پڑھیں  ہارون آباد:پرائمری تعلیمی ادارے لاوارث ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker