علاقائی

پھولنگر:نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں ، بیوی اور بیٹا جاں بحق

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں ، بیوی اور بیٹا تینوں جاں بحق ۔ نامعلوم گاڑی مکمل طور پر تباہ ۔ تفصیلات کے مطابق مراکہ کواٹر لاہور کے رہائشی فریاد اسکی بیوی زہرا بی بی اور انکا دیڑھ سالہ بیٹا موٹر سائیکل نمبر 9490LES yamaha پر سوار ہو کر ساہیوال کی طرف جا رہے تھے ۔ جب وہ سردار ٹیکسٹائل مل کے قریب پہنچے تو پیچھے سے کسی نا معلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے تینوں موقع پر ہلاک ہو گئے ۔موٹر سائیکل مکمل تباہ ہو گئی ۔ نا معلوم گاڑی موقع سے فرار ہو گئی

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پولیس تھانہ صدر کی کاروائی نواب آباد میں جوئے کی بازی الٹ دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker