پاکستانتازہ ترین

نگران سیٹ اپ کیلئے ن لیگ نے مشاورت نہیں کی،شاہ محمود قریشی

shah mehmoodپاکستان تحریک انصاف (مانیٹرینگ سیل)کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نگران سیٹ اپ کیلئے ان کی جماعت سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی۔ لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو کس نے مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی نمائندگی کرے اگر مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف سے مشاورت کرنا ہوتی تو وہ خود ہمارے پاس آتے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ایسا نگران وزیراعظم چاہتی ہے جو شفاف الیکشن کرانے کی اہلیت رکھتا ہو۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ صدر زرداری نے رد کردیا ہے۔ حکومت نے الیشن کمیشن کو بے بس کردیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ رحمان ملک کا کام عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے وہ یہ کام چھوڑ کر باقی تمام کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button