پاکستانتازہ ترین

نگران وزیر اعظم کیلئے دو ناموں پراتفاق ہو گیا ہے،چوہدری نثار

قومی اسمبلی (مانیٹرینگ سیل)میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے نگران وزیر اعظم کیلئے دو ناموں پر اتفاق ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم سے مزاکرات کا nisar aliفیصلہ پارٹی کرے گی ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انھوں نے نگران وزیر اعظم کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی تھی سپریم کورٹ کے دو سابق جج صاحبان سے متعلق تمام جماعتوں میں اتفاق پایا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت سے اس حوالے سے ابھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف، طاہر القادری، ق لیگ تین پھڈے باز انتخابات ملتوی کروانا چاہتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن سے متعلق یو ٹرن کے پیچھے ایک سازش ہے جو کامیاب نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے وقت ق لیگ موجود تھی اس وقت حق میں ووٹ کیوں دیا ۔ انھوں نے کہا کہ طاہر القادری اور حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی ان امور پر حکومت سے کوئی بات کریں گے۔چوہدری نثار نے کہا کہ صوبوں سے متعلق ن لیگ اپنا بل لا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ذولفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے متعلق حکومتی بل کی ن لیگ رکاوٹ بنے جبکہ ایچ سی سے متعلق پرائیوٹ بل کی بھی حمایت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ق لیگ اور ایم کیوایم کیلئے اب امتحان ہے کہ قائد اعظم کا نام ختم کرنے والی حکومت کا ساتھ دیتے ہیں کہ نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  بھکر اور گرد و نواح میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker