تازہ ترینعلاقائی

کسٹمزانٹلیجنس کی کارروائی، دوکروڑ کی اسمگل شدہ گاڑیاں ضبط

carکراچی (نامہ نگار) کسٹمز انٹلیجنس اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ونگ کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید 2کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی 10لگڑری گاڑیاں اور لاکھوں روپے کے اسمگل شدہ ٹائر ضبط کیے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کسٹمز اے ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی گاڑیاں بااثرافرادکے زیراستعمال تھیں۔ اے ایس او ونگ نے 2 روز قبل سپرہائی وے پر ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے کنٹینر پر چھاپہ مارکر 2600 کلوگرام اسمگل شدہ کپڑا بھی ضبط کیا ہے کنٹینر میں چھپا کر یہ کپڑا ملتان بھیجا جارہا تھا۔ اے ایس او ٹیم کی جانب سے گزشتہ 2ماہ سے جاری اسمگلنگ کے خلاف مہم میں اب تک کروڑوں روپے کی شراب،گاڑیاں اوردیگر سامان ضبط کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تکئے کے نیچے رکھے موبائل فون میں زور دار دھماکہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker