تازہ ترینعلاقائی

خیبر پختونخوا میں سپرداری پردی گئی گاڑیوں کو واپس لینے کافیصلہ

پشاور﴿بیورو رپورٹ﴾سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک حکمنامے کے مطابق صوبے بھر میں سپرداری پر دی گئی گاڑیوں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ضبط شدہ گاڑیوں کی مزید سپرداری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے اس سلسلے میں ایک فیصلہ صادر کیاتھا کہ ضبط شدہ گاڑیاں جنہیں سرکاری افسران اور دوسرے اہلکاروں کو سپرداری پر دی گئی ہیں کو واپس لے کر سرکاری تحویل میں رکھاجائے چنانچہ اس فیصلے کی روشنی میں صوبائی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیاکہ سپرداری پر دی گئی تمام ضبط شدہ گاڑیوں کی چھان بین کر کے انہیں دوبارہ سرکاری تحویل میں لے لیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں  کرپشن کیس: یوسف رضا گیلانی اورامین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker