پاکستانتازہ ترین

کالمسٹ کونسل آف پاکستان کےوفد کی بابابلھےشاہ کےمزارپر حاضری ، پھولوں کی چادرچڑھائی

لاہور(پر یس ریلیز) صدرحافظ جاوید الرحمن قصوری نے اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا ۔جس میں سی سی پی کے مرکزی عہداران ،سینئرنائب صدر عقیل خان،نائب صدر امتیاز علی شاکر،وسیم نذر اور ساحر قریشی نے شرکت کی ۔بعد ازاں سی سی پی کے وفد نے عقیل خان کی قیادت میں بابا بلھے شاہ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ،وفد نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی ۔بابا بلھے شاہ کی انتظامیہ نے وفد کو خوش آمدید کہا اور شرکا کو چادریں پہنائیں کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے وفد کی قیادت سینئرنائب صدر عقیل خان کررہے تھے ۔ ان کے ہمراہ ایکشن کمیٹی کے چئیر مین وسیم نذر ، نائب صدر امتیاز علی شاکر اور فنانس سیکرٹری ساحر قریشی بھی تھے۔ وفد سے پنجاب کے نائب صدر مقصود انجم کمبوہ، جوائنٹ سیکرٹری حکیم کرامت علی، کالمسٹ شہزاد رحمت نے خصوصی ملاقات کی۔ حافظ جاوید الرحمن قصوری نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں قصور کے معززین بھی شامل تھے۔ بعدازاں وفد نے سی سی پی پنجاب کے صدر حافظ جاوید الرحمٰن قصوری کی قیادت میں گنڈا سنگھ بارڈر کا دورہ کیا، جہاں پر رینجرز کے اعلیٰ افسران نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد نے وہاں پر پریڈ دیکھی ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان: حتف تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker