لاہور﴿ نامہ نگار ﴾ کالمسٹ کونسل آف پاکستان کا اجلاس لاہور میں سی سی پی کے صدر ایم اے تبسم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سی سی پی کے تمام عہدے داران نے شرکت کی۔ اجلاس کے استقبالیہ میں صدر سی سی پی ایم اے تبسم نے کہا کہ کالمسٹ کونسل پورے پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے اور اس میں نئے آنے والے قلمکاروں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کو ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔ کالمسٹ کونسل کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے کہا کہ کالم نویس ملک کا سرمایہ ہیں جو اپنے قلم کے ذریعے ملک میں درپیش مسائل کو حکومت اور عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میںکہاکہ ہم اپنے کالم نویس بھائیوں کی ہر طرح سے بھر پوررہنمائی کریں گے تاکہ انہیں لکھنے میں کوئی دشواری نہ ہواور انہیں اپنے ساتھ شانہ بشانہ لیکر چلیں گے۔ انفارمیشن سیکرٹری ذیشان انصاری ،ساحرقریشی ،سجادعلی شاکرنے کہا کہ وہ سی سی پی کاپیغام ہر کالم نویس تک پہنچائیں گے تاکہ ان کالم نویسوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم مل سکے۔سی سی پی کے لیگل ایڈوائزرمحمدرضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے 100سے زائد وکیل سی سی پی کو قانونی دشواریوں سے نکالنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اگر کسی کالم نگار کوکوئی پرابلم ہو وہ بلا جھجک ہمارے پاس آئے ہمارے دروازے ہر وقت سی سی پی کے ممبران کے لیے کھلے ملیں گے۔آخر میں نائب صدر امتیازعلی شاکرنے تما م ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشا ئ اللہ بہت جلد کالمسٹ کونسل آف پاکستان نہ پاکستان بلکہ عالمی سطح پر اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرے گی۔
You must be logged in to post a comment.