پاکستانتازہ ترین

کالمسٹ کونسل آف پاکستان کالم نویسوں کی دل کی آواز ہے، سینئر نائب صدرسی سی پی

لاہور﴿پریس ریلز﴾ کالمسٹ کونسل آف پاکستان کالم نویسوں کی دل کی آوازکے ساتھ ساتھ ان کے کالموں کے تحفظ کی ضامن بھی ہے۔ معاشرے کی برائیاں کالم نویس اپنے کالموں کے ذریعے لوگوں میں اجاگر کرر ہے ہیںاور حکومت کے لیے نشاندہی بھی۔ ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے کالمسٹ کونسل آٰف پاکستان میں شامل ہونے والے کالم نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد بہت سے سینئر کالم نویس بھی سی سی پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتا یاکہ انشائ اللہ سال کے آخر میں نئے لکھنے والے کالم نویسوںاور پرانے کالم نویسوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر صدر سی سی پی ایم اے تبسم اور جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی ، پروفیسر رفعت مظہر، ذیشان انصاری، ساحر قریشی اور ایکشن کمیٹی کے چیئرمین وسیم نذرنے شامل ہونے والے کالمسٹ کو ٹیلی فون پرمبارکباد دی۔ سی سی پی میں شامل ہونے والے کالم نویسوں میں میر افسر مان﴿کراچی﴾ ، حافظ جاوید الرحمن قصوری﴿قصور﴾ ، مرزا عارف رشید﴿بہاولپور﴾، نعیم خان اتمانی﴿لوئر دیر﴾ ، ساجد ملک﴿تلہ گنگ﴾، سجادعلی شاکر﴿لاہور﴾ ،اسامہ منہاس ، حکیم کرامت علی ﴿پتوکی﴾ جاوید صدیقی ﴿کراچی﴾ اور اختر بخاری ﴿کراچی﴾شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  محمدرضا ایڈووکیٹ کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے لیگل ایڈوائزرمقرر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker