تازہ ترینعلاقائی

CCPO لاہورکی پولیس مقابلہ میں زخمی ہونیوالےمولوی عبدالستار کی عیادت

لاہور﴿نامہ نگار﴾سی سی پی او لاہور محمد اسلم ترین نے ڈاکوئوں سے پولیس مقابلہ میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی انسپکٹر مولوی عبدالستار کی میوہسپتال میں عیادت کی،سی سی پی او نے ہدایت کی کہ زخمی پولیس انسپکٹر کوبہترین سہولیات فراہم کی جائیں او ر اُن کے علاج معالجہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ رکھا جائے، محمد اسلم ترین نے زخمی انسپکٹر کی جلدصحت یابی کی بھی دعا کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او نے کہا کہ لاہور پولیس فورس ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، محمد اسلم ترین نے کہا کہ وہ عناصرجو ملک میں افراتفرای اور انتشار پھیلانے کے لئے دہشت گردی کر رہے ہیں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد: خود کو آگ لگانے والا چھٹی جماعت کا طالبعلم عمر چل بسا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker