تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:سی سی ٹی وی کیمروں نے فیکٹری کو آگ لگانے والے ملزموں کو بےنقاب کردیا

okaraاوکاڑہ (محمدمظہررشید )اوکاڑہ سی سی ٹی وی کیمروں نے فیکٹری کو آگ لگانے والے ملزموں کو بے نقاب کر دیا ملزمان نے فیکٹری کو آگ لگا کر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا، ملزمان فیکٹری کے ملازم ہی نکلے۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 51ٹوا یل اوکاڑہ میں واقع مدینہ کارٹن فیکٹری میں گزشتہ دنوں آگ لگ گئی جس سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی روئی جل کر راکھ ہو گئی ۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122کی ٹیموں نے آٹھ گھنٹے کی مسلسل کوششوں سے آگ پر قابو پایا تھا فیکٹری مالک محمد بشیر نے فیکٹری میں نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان محمد عامر، اسرار الحق، نعیم عارف کو ٹریس آؤٹ کرلیا محمد بشیر کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ میں ملزمان فیکٹری کو آگ لگاتے دیکھے گئے ہیں پولیس نے محمد بشیر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button