پاکستانتازہ ترین

سی ڈی اے نے رشو ت کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر مظہر حسین نے فوری طور پر لیٹروں کی اجراء کی مد میں غیر قانونی 50 ہزار فیس مقرر کر دی‘ فیس نہ دینے والوں کے لیٹر فائل کے ذریعے بھجوانے کا کہا جاتا ہے جو کہ راستے میں گم ہو جاتے ہیں‘ ضرورت مند شہریوں کو لیٹر کے فوری اجراء کی مد میں 50 ہزار روپے نقد ادا کرنے پڑتے ہیں۔ پیر کے روز معتبر ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے کے سٹیٹ ون ڈپٹی ڈائریکٹر مظہر حسین نے وزارت ہاؤسنگ سے جاری این او سی پر رشوت کے بہانے مدعی سے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے این او سی ٹی سی ایس کے ذریعے موصول کیا جاتا ہے لیکن آپ کس طرح این او سی کو بائے ہینڈ لے کر آئے ہیں اب اگر این او سی جمع کرانے اور بدلے میں این ڈی سی لینا ہے تو اس کے بدلے میں 50 ہزار روپے دینے ہونگے بصورت دیگر کام نہیں ہو سکتا۔ مدعی کو سی ڈی اے میں این او سی دیئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر تاحال اسے این ڈی سی جاری نہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button