پاکستانتازہ ترین

شجاعت حسین کی سی ڈی اے مزدوریونین کو ریفرنڈم جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد(پریس ریلیز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین ،سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے سی ڈی اے مزدور یونین کے نو منتخب جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین اور ان کے گروپ کو سی ڈی اے ریفرنڈم میں تیسر ی بار تاریخ ساز کامیابی پرانہیں اور ان کے گروپ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی مزدور دوستی اور قائدانہ صلاحیتوں کا عتراف کیا ہے ،ہفتہ کے روز چوہدری محمد یاسین کی زیر قیادت سی ڈی اے کے نو منتخب عہدیداروں اونگزیب خان ، راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی مشتاق،صوفی محمود،اظہر تنولی اور دیگر راہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید سے ملاقات کی، چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر سید فقیر حسین بخاری،مرکزی نائب صدر زبیر احمد خان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:ادھوری حج سکیم کی وجہ سے حج کو جانے والے ذلیل و خوار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker