پاکستانتازہ ترین

آئندہ بجٹ میں سیمنٹ پرعائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنےپرغور

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾ وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کی کیلئے غور کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت قبل ازیں سیمنٹ پر 700 روپے فی میٹرک ٹن فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 500 روپے فی میٹرک ٹن تک کم کرچکی ہے اور 2011-12 کے بجٹ میں اعلان کیاگیا تھا کہ آئندہ تین سال کے دوران سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بتدریج کم کی جائیگی۔ رپورٹ کے مطابق بجٹ ساز آئندہ بجٹ میں سیمنٹ پر عائد 500 روپے فی میٹرک ٹن فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو 400 سے 300 روپے تک کم کرنے پر غور کررہے ہیں اور اس بات کاانحصار ایکسائز ڈیوٹی کے ریونیو میں کمی کے اثرات پر ہوگا۔ سیمنٹ کی صنعت نے آئندہ بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 300 روپے تک کم کرنے کی تجویز دی ہے۔ موجودہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فی تھیلہ 76 روپے بنتی ہے۔ حکومت سیمنٹ پر عائد ایف ای ڈی بتدریج صفر تک لانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد: عمران خان وزیر داخلہ اور ن لیگ پر پھٹ پڑے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker