تازہ ترینعلاقائی

کلورین گیس لیک, سینچری پیپر بورڈ مل کے سینکڑوں مزدور بے ہوش

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ کلورین گیس لیک ہونے سے سینچری پیپر بورڈ مل کے سینکڑوں مزدور بے ہوش ۔ نازک حالت میں پندرہ مزدور وں کو مقامی ہسپتالوں سے لاہور منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی سینچری پیپر بورڈ مل میں کلورین گیس کا سلینڈر لیک ہو گیا ۔ جس سے زہریلی گیس کی زد میں آ نے والے ڈیڑھ سو سے قریب مزدور بے ہوش ہو گئے ۔ جنہیں فوری طور پر پتوکی اور بھائی پھیرو کے سرکاری اور پرائیوئٹ ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ۔ رات دیر گئے کافی مزدوروں کی حالت بہتر ہونے پر انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ،جبکہ زیادہ سیریس مریضوں کو نازک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ۔ بے ہوش ہونے والے مزدوروں میں ذیشان ،امجدعلی،جاوید،سلیم،عدنان،اصغر،شوکت علی، محمداقبال،عظیم،علی رضا،جمیل،عثمان،سلیم،کلیم اختر،عدیل،عظیم،فیصل،خالد امین،سلیم،بابر،محمد ارشد،رمضان،جنید،سبحان، محمد ارشد،اشتیاق احمد،صدیق،خالدامین،محمد عابد شامل ہیں۔جبکہ لیاقت و دیگر پندرہ افرادکو نازک حالت کے پیش نظر لاہور ریفرکر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: جنرل سیکرٹری قومی وسماجی تنظیم "ماڈا" (جسٹرڈ) کی اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker