پاکستانتازہ ترین

میگاپراجیکٹس سے آزادکشمیرمیں حقیقی خوشحالی لائینگے، چوہدری عبدالمجید

ch abdul majeedآزادکشمیر (چیف رپورٹر)آزادجموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزادخطہ کی عوامی حکومت ماضی کی انتقامی کارروائیوں اور نظرانداز کیے گئے علاقوں میں ضرورت کی بنیاد پر میگا پراجیکٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبے دینے کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہی وجہ ہے کہ ضرورت کی بنیاد پر تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبے اور میگا پراجیکٹس شروع کر کے ڈیڑھ سال میں ایک ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر تحصیل میرپور کے صدر ندیم حسین روپیال کی قیادت میں ملنے والے وفد سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔ ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ میرپور ضلع کوایک ماڈل بنانے کے لیے جامع منصوبہ پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ اسلام گڑھ اور چکسواری میں سٹیڈیمز کی تعمیر سمیت آزادکشمیر میں خواتین کے لیے پہلے سٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز کرنے کے لیے باقاعدہ سنگ بنیادبھی رکھ دیا گیا ہے اور بین الاقوامی معیار کی اسلامی یونیورسٹی اور پولیس ٹریننگ کالج میرپور میں قائم کرنے کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ منگلا سے میرپور اور میرپور سے دھان گلی پل تک دو رویہ سڑک کی تعمیر سمیت، زو (چڑیا گھر) اور سفاری پارک کی تعمیرکا بھی آغاز کرنے کیساتھ ساتھ چار نئے پارک بھی میرپور میں تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں وزیر اعظم آزادکشمیر نے مغل فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور معروف برطانوی سرمایہ کار حاجی صابر کی قیادت میں ملنے والے 3رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کا کہ حکومت آزادکشمیر نے آزادخطے میں کشمیری تارکین وطن سمیت بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ آزادخطہ کو حقیقی معنوں میں ایک ماڈل ا سٹیٹ بنانے کے لیے آگے بڑھتے ہوئے بیروزگاری کے خاتمہ میں بھی کردار ادا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آزادخطہ میں ہائیڈرل،منرل اور ٹورازم کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور پرامن وسازگار ماحول موجود ہے۔ حاجی صابر مغل کی قیادت میں ملنے والے وفد میں بنیامین مغل،وائس چیئرمین مغل فاؤنڈیشن اور سابق چیئرمین مرزا افتخار قیوم بھی شامل تھے۔وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں این جی اوز کا کردار لائق تحسین ہے اور این جی اوز آزادخطہ میں مزید ترقی وعوامی بہبود کے لیے جو بھی ومنصوبے شروع کرنا چاہتی ہیں انہیں حکومتی اور انتظامی طور پر تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات کے دوران این جی اوز کا کردار مثالی رہا ہے اور یقیناًاین جی اوز آئندہ بھی اپنا یہ بنیادی کردار ہر ممکن طور پر ادا کرتی رہیں گی۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ دارالحکومت مظفرآباد میں تعمیر نو کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے بھی متعلقہ ادارے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں اور آئندہ چند ماہ میں جاری اربوں روپے کے منصوبہ جات کی تکمیل سے دارالحکومت کو حقیقی معنوں میں ایک ماڈل کیپیٹل بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم آزاد کشمیرکابعض علاقوں میں نمونیا ویکسین کی عدم دستیابی کاسخت نوٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker