پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیرکابعض علاقوں میں نمونیا ویکسین کی عدم دستیابی کاسخت نوٹس

ch abdul majeedمظفرآباد(مانیٹرنگ سیل)آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے آزاد خطہ کے بعض علاقوں میں نمونیا ویکسین کی عدم دستیابی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آزاد کشمیر صحت عامہ ڈاکٹر قربان میر کو اسمبلی چیمبر میں طلب کر کے سخت ہدایات دیں کہ سردی کے شدید موسم میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں نمونیا ویکسین کی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے اور بلا تخصیص تمام علاقوں میں نمونیا سے متاثرہ افراد کو مفت ویکسین لگانے کا اہتمام کیا جائے۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور اگر کوئی شکایت پائی گئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ صحت عامہ پر عائد ہوگی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آزاد خطہ کے عوام کو صحت عامہ کی سہولتیں ہر گاؤں کی سطح پر مہیا کرنے کے لیے حکومت بجٹ کا ایک بڑا حصہ خرچ کر رہی ہے اور گزشتہ سال کے آخر میں صحت عامہ کی سہولتیں ہر گھر کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے آزاد خطہ کی تاریخ میں پہلی بار صحت عامہ سے متعلق ایک بڑا پیکج بھی دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نمونیا کا شکار ہو کر اگر آزاد خطہ میں نمونیا ویکسین کی عدم دستیابی باعث کسی علاقے میں کسی کی جان چلی گئی تو اس کی تمام ذمہ داری بھی محکمہ صحت عامہ کے ذمہ داران پر عائد ہو گی اور ایسی صورت میں ان سے کوئی رعایت ہرگز نہیں برتی جائیگی۔ اس موقعہ پر ڈی۔جی ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر قربان حسین میر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو یقین دھانی کرائی کہ وہ آزاد کشمیر بھر کے تمام علاقوں میں نمونیا ویکسین کی دستیابی اور نمونیا کا شکار لوگوں کو مفت فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے

یہ بھی پڑھیں  دوسال کے اندر ترقیاتی ٹارگٹ پورا کرینگے،چوہدری عبدالمجید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker