پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر کی اسلام آباد سے مظفرآباد اچانک آمد

ch abdul majeedاسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر کا اسلام آباد سے مظفرآباد اچانک آمد‘ رات گئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری رہا جس میں وفاق کی طرف سے دی گئی ہدایات اور مسلم کانفرنس کی طرف سے سینئر وزارت سمیت تین وزارتوں پر بھی غور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اسلام آباد سے مظفرآباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے بغیر کوئی وقت ضائع کئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گذشتہ واقعات اور موجودہ مشکلات پر بھی بات چیت ہوئی جس میں مسلم کانفرنس کی طرف سے ملک نواز خان کو سینئر وزارت کے علاوہ مہرالنساء‘ میر اکبر اور خالد سیاب کو وزارتیں دی جائیں‘ عثمان عتیق کو مشیر حکومت بنایا جائے جبکہ دوسری طرف وزیر امور کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کا پیغام بھی دیا جس میں آزاد کشمیر کابینہ میں فوری طور پر کمی کرکے صرف 12 وزراء کی تعداد رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر اجلاس میں غور کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی کے ممبران نے کابینہ میں کمی کو مسترد کردیا جس کے بعد اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد ملتوی ہوگیا۔ وزیراعظم ایک بحران سے نکلنے کے بعد پھر مشکلات میں پھنس گئے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم پی پی کارکن کے قتل پر معافی مانگیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker