پاکستانتازہ ترین

چودھری برادران نے ہمیشہ جمہوریت کی کشتی کوڈوبنےسے بچایا‘ق لیگ شعبہ خواتین

لاہور﴿نمائندہ خصوصی﴾پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر شاہانہ فاروقی ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات شعبہ خواتین پنجاب ایم پی اے سیمل کامران اور ایم پی اے خدیجہ عمر فاروقی نے چودھری پرویز الٰہی کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ چودھری برادران نے ہمیشہ جمہوریت کی کشتی کو ڈوبنے سے بچایا ہے، ق لیگ کے خاتمے کی تاریخیں مقرر کرنیوالوں کی آج ان کی اپنی نفرت اور انتشار کی سیاست کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ خواتین رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کے بہترین وزیراعلیٰ اور اعلیٰ پائے کے منتظم چودھری پرویز لٰہی کے مخالف ان کے بارے میں جتنا بُرا سوچتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں اتنی زیادہ عزت سے نوازتے ہیں۔ سیمل کامران نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کے زیر اہتمام 27 جون ﴿آج﴾ مسلم لیگ ہائوس لاہور میں چودھری پرویز الٰہی کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کئے جانے پر اظہار مسرت کے طور پر خصوصی تقریب شعبہ خواتین پنجاب کی صدر شاہانہ فاروقی کی زیر صدارت منعقد ہو گی۔ جس میں اراکین صوبائی اسمبلی ، سینئر عہدیدار اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہو نگی۔

یہ بھی پڑھیں  سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ ڈالنےکی اجازت،صدرکا آرڈیننس جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker