پاکستانتازہ ترین

ہم سسٹم بچانے کے لئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، چوہدری امتیازاحمدرانجھا

اسلام آباد﴿پ ر﴾ وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری فنانس چوہدری امتیاز احمد رانجھا نے کہا ہے کہ ہم سسٹم بچانے کے لئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ، وزارتیں اور اقتدار عارضی چیز ہیں ، اتحادیوں کے ساتھ مل کر الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ٹیکنو کریٹ اور فوج کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کو کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کلچرل ونگ کے زیر اہتمام محترمہ فاطمہ جناح کی یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت سینئر نائب صدر سیدفقیر حسین بخاری نے کی۔ تقریب سے مسلم لیگ کلچرل ونگ کی صدر مسز سلطان گل،شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان ،مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر طاہرہ لطیف، لیبر ونگ کے صدر راجہ محمد امتیاز اور دیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ یاسمین اختر ،عائشہ طاہر،فوزیہ چوہدری،جاویدی فاطمہ،فوزیہ ناز اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔ امتیاز رانجھا نے کہا کہ توانائی کا بحران سب سے بڑا چیلنج ہے اگر اس کو حل کرنے میں ناکام رہے تو صورت حال بہت خراب ہو جائے گی ،انہوںنے کہا کہ گول میز کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ،سیاستدان ہی ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح کے افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔اگر محترمہ قائداعظم کا ساتھ نہ دیتیں تو پاکستان کا قیام ممکن نہ ہوتا،انہوںنے کہا کہ خواتین فاطمہ جناح کی شخصیت سے راہنمائی حاصل کریں ۔تقریب کی میزبان اور مسلم لیگ کلچرل ونگ کی صدر مسز سلطان گل نے کہا کہ پاکستان خواتین کو مادر ملت کی تقلید کرنی چاہیئے ،قوم ان پر جتنا فخر کرے کم ہے ، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے برصغیر کی مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے قیام پاکستان کی منزل کو آسان تر کر دیا ، شعبہ خواتین کی صدر مسز فر خ خان نے کہا کہ مادر ملت کا کردار ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ آج کی عورت کو بیدار کیا جائے اور اسے عزت ووقار کی علامت بنایا جائے ۔محترمہ فاطمہ جناح کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،ان کی سیاست کا ہر پہلو خواتین کے لئے مشعل راہ ہے ۔مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر سید فقیر حسین بخاری نے کہا کہ محترمہ نے معاشرے میں خواتین کو ان کا مقام دلانے کے لئے دن رات محنت کی ،وہ جرات اور جہت مسلسل کی درخشاں مثال تھیں ،سینئر نائب صدر طاہرہ لطیف نے کہا کہ آج کے دن قوم یہ عہد کرے کہ محترمہ فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حق کا ساتھ دیں گے ، دیانتدار اور رواداری کو فروغ دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے۔۔۔۔۔۔کتنی حقیقت کتنے افسانے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker