پاکستانتازہ ترین

بہاولپور جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام کا اعلان زرداری ٹولےکاڈرامہ ہے‘چوہدری نثار

ch nasaarلاہور(نامہ نگارن) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کے بارے میں پریس بریفنگ کے دوران بہاولپور جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام کے اعلان کو زرداری ٹولے کا ڈرامہ قرار دیا اور اسے طاہرالقادری کے ڈھونگ مارچ کے ناٹک سے تشبیہ دی۔وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر نے میڈیا کے سوالوں کے جواب اعتماد اور مدلل انداز میں دیئے اور نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پارٹی موقف واضح کیا۔ وزیراعلیٰ نے بریفنگ کے دوران زرداری ٹولے کی لوٹ مار او ر جنوبی پنجاب میں سیلاب کے دوران عوام سے لاتعلقی پرکڑی تنقید کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ زرداری بہاولپور شکار کھیلنے تو چلے گئے لیکن انہیں سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے عوام نظر نہ آئے۔وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو غلط بیانی پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اس شخص پر کیسے اعتبار کیاجائے جس نے میری دوہری شہریت کے حوالے سے غلط بیانی کرکے بعد میں سپریم کورٹ میں معافی مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:موجودہ حکمران قومی خزانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، غلام سرور خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker